ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : 'اگنی پتھ' اسکیم کے خلاف یووا کانگریس نے کیا راستہ روکو احتجاج

منگلورو : 'اگنی پتھ' اسکیم کے خلاف یووا کانگریس نے کیا راستہ روکو احتجاج

Mon, 20 Jun 2022 19:35:52    S.O. News Service

منگلورو 20 / جون (ایس او نیوز) مرکزی حکومت کی طرف سے مجوزہ 'اگنی پتھ' اسکیم  کے خلاف یووا کانگریس کے کارکنان نے شہر کے کلاک ٹاور کے پاس راستہ روکو احتجاج کیا ۔

    کل رات کے وقت کیے گئے اس احتجاجی مظاہرہ میں شامل کانگریسی کارکنان کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیا ۔ اس مظاہرے کی قیادت یووا کانگریس کے صدر محمد نلپاڈ نے کی ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محمد نلپاڈ نے اس چار سالہ اگنی پتھ اسکیم کو بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی یو سی میں داخلہ کی عمر میں اگر ایک لڑکا فوجی تربیت کے لئے شامل ہوتا ہے تو وہ گریجویشن اور دوسرے کورسس کی تعلیم کب حاصل کرے گا ؟ 

    اس موقع پر بولتے ہوئے ایم ایل اے یو ٹی قادر نے کہا کہ نوجوانوں سے تعلیم اور نوکری کا  حق چھیننے والی مرکزی حکومت کی یہ اسکیم ملک کے لئے  خطرناک ہوگی ۔ اب تک ایئر پورٹ ، ریلوے ، بینک جیسے سرکاری اداروں کا نجی کرن ہو چکا ہے  اور اب مرکزی حکومت فوج کا پرائیویٹائزیشن کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ یہ ایک شرمناک بات  ہے ۔ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے فوجیوں کے مفادات کا تحفظ کرنے کے بجائے بی جے پی حکومت ان کی توہین کا سامان کر رہی ہے ۔ اس سے بی جے پی کا نقاب اتر گیا ہے ۔ 


Share: